صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

78

اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق کوئٹہ ایئر پورٹ پر گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے صدر مملکت کا استقبال کیا ، ڈپٹی سپیکر قاسم سوری بھی اس موقع پر موجود تھے۔ دورے کے دوران صدر مملکت سالانہ سبی میلے کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔