صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

161
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ۔15نومبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی پیر کو دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی بھی صدر کے ہمراہ ہیں۔

کوئٹہ آمد پر گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا اور وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو، صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن خان کھیتران چیف سیکریڑی بلوچستان مطہرنیاز ،آئی جی پولیس رائے طاہر،

صوبائی محتسب نظر بلوچ سمیت اعلیٰ حکام نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور بیگم ثمینہ عارف علوی کا استقبال کیا ۔گورنر ہاؤس آمد پر بلوچستان کانسٹبلری کے چاق وچوبند دستہ نے صدر مملکت کو سلامی دی