صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سےوزیرِ اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کی ملاقات

152
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سےوزیرِ اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کی ملاقات

اسلام آباد۔29اپریل (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سےوزیرِ اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔

ملاقات میں ڈاکٹر بابر اعوان نے صدر مملکت کو پارلیمانی امور کے بارے میں بریفنگ دی۔ صدر مملکت نے کہا کہ پارلیمنٹ کی ڈیجیٹلائزیشن کے عمل سے پارلیمنٹ کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔ اس موقع پر ڈاکٹر بابر اعوان نے پارلیمنٹ کی ڈیجیٹلائزیشن میں ذاتی دلچسپی لینے پر صدر مملکت کے کردار کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ سائبر صلاحیتوں سے لیس پارلیمنٹ سے پارلیمانی امور جلد اور زیادہ مؤثر انداز میں نمٹانے میں مدد ملے گی۔ ڈاکٹر بابر اعوان نےآن لائن ووٹنگ اور انتخابی اصلاحات کے عمل میں صدر مملکت کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت پارلیمان کے حصہ کی حیثیت سے روزمرہ کے امور میں دلچسپی لیتے رہیں۔