
اسلام آباد ۔ 6 نومبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے منگل کو ایوان صدر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ صدر مملکت نے دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی بے مثال قربانیوں کو سراہا۔