اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اتوار کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کو اپنی مسلح افواج پر فخر ہے جس نے ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز پر قابو پایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج نے ہمیشہ مثالی حوصلے اور پیشہ واریت کا مظاہرہ کیا اور دشمن کے مذموم عزائم ناکام بنائے ہیں۔ صدر مملکت نے ستمبر 1965ءکی جنگ میں دفاع وطن کے لئے جانیں قربان کرنے والے بہادر شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا۔