اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے الوداعی ملاقات کی۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق پیر کو ایوانِ صدر میں ہونے والی ملاقات میں صدر مملکت نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی دفاعی شعبے میں خدمات کو سراہا۔
انہوں نے جنرل قمر جاوید باجو ہ کی ملک اور پاک فوج کیلئے خدمات کی بھی تعریف کی۔ صدر عارف علوی نے جنرل قمر جاوید باجوہ کے مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔