صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بلاول بھٹو زرداری کی وفاقی وزیر کی حیثیت سے حلف برداری کے بعد ملاقات

106

اسلام آباد۔27اپریل (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی وزیر کی حیثیت سے ایوان صدر میں حلف برداری کے بعد ملاقات کی۔ اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی کابینہ میں توسیع کے تیسرے مرحلے میں بدھ کو اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر اور وفاقی کابینہ کے دیگر اراکین اور سیاسی رہنمائوں نے شرکت کی۔