صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے داﺅدی بوہرہ جماعت کے وفد کی ملاقات

141
APP26-15 ISLAMABAD: November 15 - President Dr. Arif Alvi in a meeting with a delegation of Dawoodi Bohra Jamaat headed by Shaikh Mumail Shaikh Younus. APP

اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے داﺅدی بوہرہ جماعت کے وفد نے شیخ کومیل شیخ یونس کی قیادت میں جمعرات کی صبح یہاں ملاقات کی۔ صدر مملکت نے ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں بوہرہ برادری کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے ماحول کے تحفظ میں برہانی فاﺅنڈیشن کے کردار کی بھی تعریف کی۔ صدر نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت نے صاف اور سرسبز پاکستان مہم کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد ماحولیاتی تبدیلی کے مسئلہ سے نبرد آزما ہونا ہے۔ انہوں نے بوہرہ برادری پر زور دیا کہ وہ اس مہم میں اپنا تعمیری کردار ادا کریں۔ وفد نے صدر مملکت کو بتایا کہ وہ 5 لاکھ پودے عطیہ کر رہے ہیں جو ملک میں لگائے جائیں گے۔ صدر نے اس جذبہ کو سراہتے ہوئے ان پودوں کے تناور درخت بننے تک ان کی دیکھ بھال کی ضرورت پر زور دیا۔