
اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ان کے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران شگر ویلی کے مقامی افراد نے ملاقات کی۔ مقامی افراد نے سیاحتی شعبہ کھلنے کے بعد کاروبار میں بہتری کی امید ظاہر کی ہے۔ یہ بات انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مقامی افراد کے ساتھ ملاقات کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔