
اسلام آباد ۔ 12ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے بدھ کو یہاں ایوان صدر میں ملاقات کی۔ انہوں نے صدر کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان اور اٹارنی جنرل انور منصور نے بھی صدر ڈاکٹر عارف علوی سے الگ الگ ملاقات کی۔