پشاور۔5ستمبر (اے پی پی):صدر ڈاکٹر عارف علوی پیر کے روز ایک روزہ دورہ پشاور پر گورنر ہاوس پہنچے۔گورنر ہاوس آمد پر قائمقام گورنر خیبرپختونخوا مشتاق احمدغنی نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔
بعدازاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے قائمقام گورنر مشتاق احمد غنی نے گورنر ہاوس میں ون آن ون ملاقات کی۔ملاقات میں صوبہ کے انتظامی، امن و امان اور عوامی مفاد کے ترقیاتی منصوبوں سمیت مجموعی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔