صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے مصر کے وزیر خارجہ کی ملاقات

70

اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے مصر کے وزیر خارجہ سامع حسن شکری نے ملاقات کی ہے۔ ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق مصر کے وزیر خارجہ نے منگل کو یہاں ایوان صدر میں صدر عارف علوی سے ملاقات کی۔ وہ اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے 48ویں اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستان کے دورے پر آئے ہیں۔