صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ملاقات

155
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ملاقات

کراچی۔30دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے جمعرات کو یہاں گورنر ہاؤس سندھ میں ملاقات کی۔

ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق ملاقات میں صدر مملکت اور وزیرِ اعلیٰ سندھ نے صوبے کی مجموعی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کی۔ صدر مملکت نے اس موقع پر کہا کہ کراچی کو درپیش مسائل کو حل کرنی کی ضرورت ہے۔