23.2 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومقومی خبریںصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان...

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کی ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے ملاقات کی۔ منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر صحت نے صدر مملکت کو صحت کے شعبے میں اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے صدر مملکت کو بتایا کہ گلوبل ہیلتھ سکیورٹی کے ایجنڈے کے تحت پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کو مضبوط بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں،

نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کے اجراءسے صحت کے شعبے میں مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے پانچ سو بنیادی مراکز صحت کو دو ماہ کے اندر اپ گریڈ کیا جائے گا، ان مراکز کو عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے اپ گریڈ کیا جائے گا۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے شعبہ صحت پر نگران وفاقی وزیرصحت کے وژن اور اصلاحات کو سراہا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=414803

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں