
اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ معیشت کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے‘ کاروبار دوست حکومت کاروباری برادری کی سہولت کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروبار میں آسانی کے ذریعے نجی شعبہ کی ترقی کے لئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے یہ بات پاکستان آٹوموبل سپیئر پارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے جمعرات کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ صدر نے آٹوموبل سپیئرپارٹس کے شعبہ میں ایسوسی ایشن کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن نے قومی معیشت بالخصوص ملک کے آٹو سیکٹر میں قابل قدر خدمات انجام دی ہیں۔