
اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلم سیف اللہ نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ ایوان صدر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت جو پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سرپرست اعلیٰ بھی ہیں، نے پاکستان میں ٹینس کے فروغ میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ ٹینس فیڈریشن کے صدر نے صدر مملکت کو دسمبر میں ہونے والے 25 ملکی بین الاقوامی مقابلے میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی دعوت بھی دی۔