صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات اور چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کی ملاقات

89

اسلام آباد ۔ 5 جون (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات اور چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ملاقات کی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور چیف آف ایئر سٹاف نے صدر مملکت کو عید کی مبارکباد دی۔ صدر مملکت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کی قربانیوں کو سراہا۔ صدر مملکت نے ملک کی سرحدوں کے محافظوں کو بھی عید کی مبارکباد دی۔ عید الفطر کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وفاقی وزرائ، ارکان پارلیمان، مختلف ممالک کے سفراءاور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے ملاقات کی۔