صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے والی دس سالہ لڑکی کی رہائش گاہ پر آمد اور تعزیت

87

اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ہفتہ کو مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے والی دس سالہ لڑکی امل کی رہائش گاہ پر گئے۔ ان کے والد اور غمزدہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس موقع پر متعلقہ اداروں کو واقعہ کی فوری تحقیقات کی ہدایت کی۔ 13 اگست کو پولیس اور لوگوں کو لوٹنے والوں کے درمیان مبینہ مقابلے میں امل اس وقت جاں بحق ہو گئی تھی جب وہ اختر کالونی کے علاقہ میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کار کی پچھلی نشست پر بیٹھی تھی۔