صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے احد خان چیمہ کی وزیراعظم کے مشیر کے طور پر تعیناتی کی منظوری دے دی

314

اسلام آباد۔8جون (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے احد خان چیمہ کی وزیراعظم کے مشیر کے طور پر تعیناتی کی منظوری دے دی۔

ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 93- ایک کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی ہے۔