اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ سے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف لے لیا۔ حلف برداری کی تقریب منگل کو یہاں ایوان صدر میں منعقد ہوئی جس میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان، سیاسی کارکنوں اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔