اسلام آباد۔26جولائی (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سردار ایاز صادق کی بطور وفاقی وزیر تعیناتی کی منظوری دے دی ۔منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے یہ منظوری آئین کے آرٹیکل 92 ، ایک، کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی ۔