صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سزائے موت پانے والے قیدی کی رحم کی اپیل مسترد کردی

264
President Dr. Arif Alvi
President Dr. Arif Alvi

اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بینک ڈکیتی اور قتل کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت پانے والے قیدی کی رحم کی اپیل مسترد کردی۔

بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے شا میر ولد احمد خان کی رحم کی اپیل مسترد کر دی۔ شامیر کو بینک ڈکیتی کے دوران گارڈ کو قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔

صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت اپیل کو مسترد کیا۔