اسلام آباد۔1جولائی (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے اسے پاکستان اور سعودی عرب کے عوام کے درمیان عظیم رشتے کی ایک نہایت ہی خوبصورت علامت قرار دیا ہے۔
سعودی عرب کے ولی عہد کے ساتھ ملاقات کے موقع پر بنائی گئی تصویر کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر شیئر کرتے ہوئے صدر مملکت نے ہفتہ کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ دو بھائیوں کے چہروں کی پُر رونق اور پیار بھری مسکراہٹ سے بڑھ کر رشتہ محبت کا اظہار نہیں ہوسکتا۔ ماشاءاللہ۔