اسلام آباد۔22جولائی (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے بورڈ کے 8 نان ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔
ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق ڈاکٹر علی چیمہ، ڈاکٹر اکبر زیدی، ندیم حسین، فواد انور، طارق پاشا، ظہیر فخر الدین ابراہیم، نجف یاور اور محفوظ علی خان بطور نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر سٹیٹ بینک آف پاکستان بورڈ تعینات ہوئے ہیں ۔
صدر مملکت نےان تعینا تیوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 48 ایک اور سٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ، 1956 کے سیکشن 11 اے کے تحت دی ۔