اسلام آباد۔2نومبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ کا اجلاس آج سہ پہر 4 بجے طلب کرلیا۔ ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق سینیٹ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا۔ صدر مملکت نے اجلاس طلب کرنے کی منظوری آئین کے آرٹیکل 54 ایک کے تحت دی ہے۔