صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ کا یادگاری اجلاس 15 مارچ کو طلب کر لیا

68
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ کا یادگاری اجلاس 15 مارچ کو طلب کر لیا۔ بدھ کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 54 کی شق (1) کے تحت یہ اجلاس طلب کیا ہے۔ یہ اجلاس 15 مارچ بدھ کو صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔