اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ضمنی مالیاتی بل 2022 کی منظوری دے دی ہے ۔
ایوان صدر میڈیا آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت منظوری دی۔واضح رہے کہ یہ بل 13 جنوری کو قومی اسمبلی سے پاس ہوا تھا۔