صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عیدالفطر کی نماز فیصل مسجد میں ادا کی

156

اسلام آباد ۔ 5 جون (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عیدالفطر کی نماز فیصل مسجد میں ادا کی۔ صدر مملکت نے اس موقع پر ملک کی سلامتی، امن، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔ قبل ازیں خطیب فیصل مسجد نے اپنے عید کے خطبہ میں مسلم امہ کے اتحاد و یکجہتی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ جڑواں شہروں کے ہزاروں شہریوں نے بھی صدر مملکت کے ہمراہ فیصل مسجد میں نماز عید ادا کی۔ بعد ازاں صدر مملکت لوگوں میں گھل مل گئے اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔