اسلام آباد۔16اپریل (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قائدِ اعظم یونیورسٹی کی فیکلٹی آف نیچرل سائنسز کے ڈین کی تقرری کی منظوری دے دی۔
ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق صدر مملکت نے پروفیسر ڈاکٹر ارشد مجید مرزا کی بطور ڈین تقرری کی
منظوری دی ہے۔ صدر عارف علوی قائدِ اعظم یونیورسٹی کے چانسلر کی حیثیت سے تقرریوں کے مجاز ہیں۔