اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتہ 6 مارچ کو دوپہر15 :12 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے ۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق صدر نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت طلب کیا ہے۔
صدر نے قومی اسمبلی کا یہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 91 کی شق 7 کے تحت وزیراعظم کو ایوان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے لیے بلایا ہے۔