صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس 3 نومبر کو طلب کرلیا

134
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات 3 نومبر کو طلب کرلیا ہے۔

ایوان صدر کے پریس ونگ سے پیر کو جاری بیان کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 ایک کےتحت طلب کیا گیا ہے۔