صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے علیحدہ علیحدہ اجلاس طلب کر لیے

97
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد۔19جولائی (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے علیحدہ علیحدہ اجلاس طلب کر لیے۔ صدر مملکت نے سینیٹ کا اگلا سیشن 24 جولائی بروز سوموار 3 بجے جبکہ قومی اسمبلی کا اگلا سیشن 20 جولائی بروز جمعرات شام 5 بجے طلب کیا ہے ۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے دونوں اجلاس وزیراعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 54 ایک کے تحت طلب کیے۔