اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر 18 فروری کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں طلب کیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 54(1) کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا ہے۔ اجلاس میں معمول کی کاروائی سمیت اہم قومی امور زیر غور لائے جائیں گے۔