اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کے 7 ممبران کی تعیناتی کردی۔
ایوان صدر کے پریس ونگ کی طرف سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے رابعہ جویری آغا کی بطور چیئرپرسن تعیناتی کی منظوری دیدی جبکہ ظفر اللہ خان ممبر آئی سی ٹی ، ندیم اشرف ممبر پنجاب ، انیس ہارون ممبر سندھ تعینات کردیئے ہیں۔
طارق جاوید ممبر خیبر پختونخوا ، پروفیسر فرخندہ اورنگزیب ممبر بلوچستان تعینات کردی گئی ہے ۔صدر مملکت نے منظور مسیح کو بطور اقلیتی ممبر بھی تعینات کیا ہے ۔صدر مملکت نے قومی کمیشن برائے انسانی حقوق ایکٹ کے سیکشن چار کے تحت یہ تعیناتیاں کی ہیں۔