صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے موجودہ حکومت کی طرف سے بے گھر افراد کے لئے پناہ گاہوں کے قیام جیسے فلاحی منصوبوں کو سراہا

84

اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے موجودہ حکومت کی طرف سے بے گھر افراد کے لئے پناہ گاہوں کے قیام جیسے فلاحی منصوبوں کو سراہتے ہوئے اس امر پر زور دیا ہے کہ اس طرح کے منصوبوں کو ملک کے کونے کونے میں پھیلایا جائے۔ جمعرات کو پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے بے گھر افراد کے لیے پناہ گاہوں کا قیام ایک انتہائی قابل ستائش قدم ہے، میں چاہوں گا کہ اس طرح کے فلاحی منصوبوں کو ملک کے کونے کونے تک پھیلایا جائے۔ اسی طرح بے گھر افراد کے لئے سستے اور آسان شرائط پر گھروں کی دستیابی حکومت کا انقلابی قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان اس سلسلے میں مختلف منصوبوں کا افتتاح کر چکے ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ منصوبے تیز رفتاری سے تکمیل کی جانب بڑھیں گے۔