راولپنڈی۔23دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس مکمل کرنے والے شرکا میں اسناد تقسیم کیں اور انھیں مبارکباد پیش کی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جمعہ کو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس 2023 کی گریجویشن کی تقریب منعقد ہوئی ۔
تقریب کے مہمان خصوصی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی تھے ۔ نیشنل سیکیورٹی کورس میں پاکستان کی سول سروسز اور مسلح افواج کے افسران نے حصہ لیا ۔
اس کورس کا فوکس کورس شرکا کو ‘جامع قومی سلامتی’میں قومی قوت کے عناصر کے باہمی عمل کو سمجھنے کو یقینی بنانا ہے ۔ صدر مملکت نے فارغ التحصیل شرکا کو مبارکباد دی اور اسناد سے نوازا۔