اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر جی بی کونسل کے جاری ترقیاتی منصوبوں اور کنسلٹنسی چارجز کے لیے 257.553 ملین روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی ۔
پیر کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق یہ فنڈز جی بی کونسل کنسولیڈیٹڈ فنڈ سے جاری کرنے کی اجازت دی گئی۔ فنڈز جاری کرنے کی منظوری گلگت بلتستان آرڈر 2018 کے آرٹیکل 121 کے تحت دی گئی۔