صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کووڈ۔19 سے صحت یاب ہونے کے بعد معمول کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دئیے

79

اسلام آباد۔12اپریل (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےکووڈ۔19 سے صحت یاب ہونے کے بعد معمول کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دئیے۔

پیر کو اپنے ٹویٹ میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ آپ سب کی دعائوں اور نیک تمناؤں کے ساتھ کووڈ۔ 19 سے الحمد اللہ صحت یاب ہواہوں،آج میں نےپہلا پورا دن اپنے فرائض سر انجام دئیے۔

انہوں نے کہا کہ بخار اور جسمانی تکلیف صرف دو دن تھی لیکن کمزوری برقرار رہی۔یہ وہی فیصلہ کرتا ہے کہ کس کا وقت آ گیا ہے اور کس کا نہیں لیکن براہ کرم ماسک پہنیں اور ایس او پیز پرعمل جاری رکھیں۔