صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی کا استعفیٰ منظور کرلیا، سید ظہور احمد آغا بلوچستان کے نئے گورنر مقرر

50

اسلام آباد۔7جولائی (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی کا استعفیٰ منظور کرلیا۔ ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق صدر عارف علوی نے سید ظہور احمد آغا کو بلوچستان کا نیا گورنر مقرر کردیا ہے۔