صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم آزادی کے موقع پر مرکزی تقریب میں قومی پرچم لہرایا

96

اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے (بدھ) 14 اگست کو ملک کے یوم آزادی کے موقع پر یہاں منعقد ہونے والی مرکزی تقریب میں قومی پرچم لہرایا۔ یوم آزادی کے حوالے سے مرکزی تقریب کا انعقاد یہاں کنونشن سینٹر میں ہوا جس میں اعلیٰ سول و ملٹری قیادت، سفارتکاروں، طلباءو طالبات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پرچم کشائی کی تقریب میں قومی ترانہ بجایا گیا ۔