صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی چینی قونصلیٹ پر حملے میں شہید ہونے والے اے ایس آئی اشرف داود کے گھر گئے

70

کراچی ۔ 27 نومبر (اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی چینی قونصلیٹ پر حملے میں شہید ہونے والے اے ایس آئی اشرف داود کے گھر گئے ۔ اس موقع پر صدر مملکت نے کہاکہ اشرف داود ہمارے لئے دوبیٹیاں اور ایک بیٹا بطور امانت چھوڑ گئے ہیں ۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ ہم ان ہیروز کے شکر گزار ہیں جن کی قربانیوں کی بدولت ہم امن سے رہ رہے ہیں۔