صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کابنوں میں سکیورٹی آپریشن کے دوران فوجی جوان کی شہادت پر لواحقین سے اظہارِ افسوس

145
President Dr. Arif Alvi
President Dr. Arif Alvi

اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےبنوں میں سکیورٹی آپریشن کے دوران فوجی جوان کی شہادت پر لواحقین سے اظہارِ افسوس کیا ہے۔ اتوار کوایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نےسپاہی محمد وسیم کی شہادت پر لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا۔

انہوں نےشہید کی قوم کیلئے خدمات اور جان کا نذرانہ پیش کرنے پر اسے خراج عقیدت پیش کیا اور اس کی بلندی درجات کے لیے کی دعا کی۔ صدر مملکت نے شہید کے اہل خانہ سے بھی اظہارِ ہمدردی کیا اوران کے لیے صبر جمیل کی دعاکی۔