اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےخاتون صحافی صدف نعیم کی حادثاتی موت پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔
اتوار کو اپنے بیان میں صدر مملکت نے مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت اوران کے بلندی درجات کی دعا کی۔صدر مملکت نے اہل خانہ سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے پسماندگان کے لئےصبر جمیل کی دعاکی۔
صدر مملکت نے کہا کہ دکھ کی اِس گھڑی میں ہمدردیاں اہل خانہ کے ساتھ ہیں،اللہ تعالیٰ مرحومہ کو غریقِ رحمت فرمائے۔