صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کاگورنر ہائوس کراچی میں رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ زراعت کے شعبے میں تحقیق کے ذریعے چاول اور دیگر اجناس کی پیداوار میں میں اضافہ کیا جائے جبکہ پانی کے وسائل کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے زرعی اجناس کو بڑھانا ہوگا' بہتر پالیسیوں اور مفید طریقہ کار سے کم وسائل میں بہتر کاشتکاری کی جاسکتی ہے۔ ان …

اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ زراعت کے شعبے میں تحقیق کے ذریعے چاول اور دیگر اجناس کی پیداوار میں میں اضافہ کیا جائے جبکہ پانی کے وسائل کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے زرعی اجناس کو بڑھانا ہوگا’ بہتر پالیسیوں اور مفید طریقہ کار سے کم وسائل میں بہتر کاشتکاری کی جاسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو گورنر ہائوس کراچی میں رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چاول بیج ڈالنے سے لے کر پک جانے تک حساس فصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر ہر سال چاول کی طلب میں اضافہ ہوتا ہے۔ جدید ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 1970ء میں پاکستان کے چاول کا معیار بہترین تھا اور دنیا بھر میں تعریف کی جاتی تھی۔