اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آزاد کشمیر، اسلام آباد اور مختلف شہروں میں شدید زلزلہ کی وجہ سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے جاں بحق ہونے والوں کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی۔