صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا اقلیتوں کے دن کے مو قع پر پیغامِ

181
دانتوں کی صفائی سے مختلف بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے، حدیث مبارکہ میں دانتوں کی صفائی کی تلقین کی گئی ہے،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ آج کے دن ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ معاشرے میں برداشت اور رواداری کے رویہ کو برقرار رکھا جائے گا، اقلیتی برادری ملک کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ اقلیتوں کے دن کے مو قع پر اپنے پیغامِ میں صدر مملکت نے کہا کہ آج کا دن پاکستانی تاریخ میں خصوصی اہمیت کا حامل دن ہے۔ اس دن ہم اپنی اقلیتوں سے راوداری سے پیش آنے کے ا±س وعدے کی تجدید کرتے ہیں جس کا اظہار قائد اعظم محمد علی جناح نے 11 اگست 1947ءکو پا کستان کی دستور ساز اسمبلی کے سامنے کیا تھا۔ اسی اہمیت کے پیش نظر 11 اگست کو اقلیتو ں کا دن سرکا ری طو رپر منا یا جا تا ہے تاکہ انکی مذہبی آزادی اور فلا ح و بہبود کو فروغ حا صل ہو۔انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے ساتھ روادری نہ صرف ہمارے معاشرے کے خمیر میں شامل ہے بلکہ ہمارا مذہب اسلام بھی تمام مذاہب کے ساتھ بردباری کا سبق دیتا ہے۔حضو رﷺ کی حیات ِ طیبہ اور احادیث سے بھی ہمیں اقلیتوں کے ساتھ برابری کا سلوک کرنے کا سبق ملتا ہے۔ ریاستِ مدینہ، جو ہمارے لیے ایک مثالی ریاست کی حیثیت رکھتی ہے، ہمیں اقلیتوں کے ساتھ بردباری اور انصاف کا رویہ روا رکھنے کا درس دیتی ہے۔ میثاقِ مدینہ میں، مدینہ میں بسنے والے تمام مذاہب کے لوگوں کو ان کے سیاسی ، سماجی اور معاشی حقوق کی ضمانت دی گئی۔ صدر مملکت نے کہا کہ کوئی بھی ملک ا±س وقت تک ترقی نہیں کر سکتا ، جب تک وہ ایک قوم بن کر نہ ا±بھرے اور اس اعتبار سے پاکستانی اقلیتوں کا کردار نمایاں اہمیت کا حامل ہے۔ اقلیتوں نے ہر شعبہ زندگی میں پاکستان کی تعمیر وترقی کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں اور آج بھی اقلیتی برادری کے افراد تعلیم، طب، افواج اور بیورکریسی سمیت مختلف شعبوں میں ملک کی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں اور ہم ان کے جذبے اور محنت کو قدر کی نگا ہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم آج کے دن یہ عہد کرتے ہیں کہ انفرادی سطح پر ہر پاکستانی شہری اپنے ہم وطنوں کا خیال رکھنے کی ذمہ داری تندہی سے ادا کرے گا۔ آج کے دن ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ اقلیتوں کے خلاف تعصبانہ رویے سے گریز کرتے ہوئے معاشرے میں برداشت، رواداری اور بھائی چارے کی فضاکوبرقرار رکھا جائے گا، اس سرزمین پر بسنے والی تمام اقوام کے ساتھ یکساں سلوک کیا جائے گا اور سب کو برابری اور عزت کی نگاہ سے دیکھا جائے گا تاکہ یہ ملک مزید خوشحالی اور ترقی کی را ہ پر گا مزن ہو سکے۔