صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا اے ایف آئی ڈی میں 11 ویں بین الاقوامی کانفرنس برائے اورل اینڈ میگزیلو فیشل سرجنز سے خطاب

141
APP85-22 RAWALPINDI: November 22 - President Dr. Arif Alvi addressing during 11th International Conference of Oral and Maxillofacial Surgeons at Armed Forces institute of Dentistry (AFID). APP

راولپنڈی ۔ 22 نومبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت عوام الناس بالخصوص دور افتادہ علاقوں کے لوگوں کو صحت عامہ کی معیاری خدمات کی فراہمی کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کررہی ہے۔ انہوںنے یہ بات جمعرات کو یہاںآرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹسٹری (اے ایف آئی ڈی) میں 11 ویں بین الاقوامی کانفرنس برائے اورل اینڈ میگزیلو فیشل سرجنز سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ صدر مملکت نے بحیثیت مہمان خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے ایف آئی ڈی اور پاکستان ایسوسی ایشن آف اورل اینڈ میگزیلو فیشل سرجنز (پی اے او ایم ایس) کو اس بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ یہ کانفرنس شرکاءکے لئے سیکھنے کا بہت تجربہ ہوگا۔ انہوں نے ڈینٹسٹری کے شعبہ میں اے ایف آئی ڈی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ یہ ادارہ ملک میں چیدہ چیدہ مراکز فضلیت میں سے ایک ہے جو ڈینٹسٹری کے شعبوں میں علاج معالجہ کی جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہے۔ صدر مملکت جو خود بھی ایک ڈینٹسٹ ہیں، نے ڈینٹسٹری کے میدان میں رونما ہونے والی پیش ہائے رفت اور انسانی جسم کی مجموعی فٹنس میں اورل ہیلتھ کی اہمیت کو اجاگرکیا۔ انہوں نے ڈینٹسٹری میں اورل اور میگزیلو فیشل سرجری کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہاکہ اس قسم کی کانفرنسز بہتری کی نئی راہیں تلاش کرنے میں معاون ہوںگی۔