اسلام آباد۔2ستمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بزرگ سیاستدان سردار عطاء اللہ مینگل کے انتقال پر افسوس اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق صدر مملکت نے سردار عطاء اللہ مینگل کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔