اسلام آباد۔18 نومبر(اے پی پی )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ حاجی عبدالوہاب کے انتقال پر اتوار کو اپنے تعزیتی پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ حاجی عبدالوہاب کی دینی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ صدر مملکت نے مرحوم کے بلندی درجات اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔