صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کی 22 ویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت

63

اسلام آباد۔7جولائی (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کی شہادت کی 22 ویں برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں صدر مملکت نے کہا کہ 2019 میں حوالدار لالک جان شہید کی قبر پر خراج عقیدت پیش کرنے کا موقع ملا۔ آج ہم قوم کے اس بہادر سپوت كو ایک مرتبہ پھر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے جانباز سپاہی قوم کا فخر اور قوم کی بقاء ہیں، اللّٰہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے۔